منگھوپیر پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

اتوار 20 جولائی 2025 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) تھانہ منگھوپیر پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

اتوارکوترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم محمد عاطف ولد محمد عارف منگھوپیر میں گھر کے باہر موجود غیر قانونی اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کررہا تھا کہ گشت پر معمور پولیس نے موقع پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :