, محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام فیلڈ اسٹاف تحصیل سلانوالی کو جدید موٹر سائیکلیں اور الٹراساونڈ مشینیں فراہم کرنے کی تقریب

اتوار 20 جولائی 2025 16:50

سرگودھا -20 جولائی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) محکمہ لائیو اسٹاک کے فیلڈ سٹاف کو موٹر سائیکلیں اور الٹراساونڈ مشینیں فراہمی جدید سہولیات کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک سرگودھا کی جانب سے گزشتہ روز فیلڈ اسٹاف تحصیل سلانوالی کو جدید موٹر سائیکلیں اور الٹراساونڈ مشینیں فراہم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کا مقصد دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے عملے کی کارکردگی کو موثر بنانا اور مویشی پال کسانوں تک فوری سہولیات کی رسائی کو ممکن بنانا تھا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو اسٹاک سردار عاصم شیر میکن، رکن پنجاب اسمبلی رانا منور غوث خاں، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت اور کوآرڈینیٹر لائیو اسٹاک میڈم راشدہ پروین اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عارف سلطان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ضلع سرگودھا ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ احسان اللہ ، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر مہتاب حیدر، ڈاکٹر وسیم اور متعدد پیرا ویٹس نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ لائیو اسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

جدید آلات اور سفری سہولیات کی بدولت فیلڈ سٹاف کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور دور دراز دیہی علاقوں میں مویشی پال کسانوں کو بر وقت خدمات مہیا کی جا سکیں گی۔تقریب کے اختتام پر فیلڈ سٹاف کو موٹر سائیکلیں بمعہ پٹرول فراہم کی گئیں۔ شرکاءنے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا اور فیلڈ سٹاف کی فلاح کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔تقریب میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران طارق محمود قاسمی ، میاں عبدلواحد ، رئیس احمد ، احمد نواز کلیرا ، نور پے خان ، حافظ اللہ بخش اہیر ، ملک اسد اعوان صدر بار سمیت دیگر صاحبان نے شرکت کی اور محکمہ لائیو اسٹاک کی کارکردگی کو سراہاگیا ۔