iنظام پور کے علاقے پیران کلے میں راضی نامہ میں فائرنگ

اتوار 20 جولائی 2025 20:25

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء)نوشہرہ نظام پور کے علاقے پیران کلے میں راضی نامہ میں فائرنگ ۔پولیس کے مطابق مسلح گروپوں میں فائرنگ سے راضی نامہ کرنے والے جرگہ کے مشر مولانا سجاد علی شاہ حقانی سمیت تین افرادگولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شدید زخمی مولانا سجاد علی شاہ حقانی کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق بنارس خان اور اشرف خان کے درمیان زمین کے تنازعہ پر عرصہ سے مقدمات اور دیگر تنازعات چل رہے تھے جس میں جرگہ طے تھا۔تھانہ نظام پور میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔