سہ فریقی ٹی 20 سیریز :جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اتوار 20 جولائی 2025 20:30

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ 26 جولائی کو نیوزی لینڈ سے ہو گا۔ اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

برائن بینیٹ نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ رائن برل نے 36 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ روبن ہرمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 36 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ کپتان راسی وین ڈر ڈوسن نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ روبن ہرمین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :