اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی پرانی ویڈیو وائرل، انتہا پسندوں کی بھارتی اداکار پر سخت تنقید

اجے دیوگن پر’’موقع پرست‘‘ ہونے کاالزام عائد ،’’سن آف سردار 2‘‘کی ریلیز سے قبل ہی بائیکاٹ کا مطالبہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 جولائی 2025 12:05

اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی پرانی ویڈیو وائرل، انتہا پسندوں کی بھارتی ..
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جولائی 2025ء ) بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے درمیان بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کا ایک پرانا ویڈیو دوبارہ سامنے آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور جس پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ بھارتی لوگوں نے بالی ووڈ ایکٹر پر’’موقع پرست‘‘ ہونے کاالزام عائد کردیا۔

اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار 2‘‘کی ریلیز سے قبل ہی اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ 
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ چمپئن لیجنڈزان برمنگھم 2024ء کے اس وائرل ویڈیو میں اجے دیوگن کو ایجبسٹن اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 
اس وقت ان کی یہ ملاقات عام تھی لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے درمیان یہ ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

 
ایک ایکس (سابقہ ٹویٹر) صارف نے اپنے پوسٹر میں اجے دیوگن پر ’’موقع پرست‘‘ ہونے کاالزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی قوم پرستی کا دعویٰ ایک ’’پی آر اسٹنٹ‘‘ ہے۔ ‘‘ 
دوسرے صارف نے تنقید کی ہے کہ ’’دیش بھکت، آئی ٹی سیل کے پسندیدہ اجے دیوگن شاہد آفریدی کے ساتھ لطف اندروز ہورہے ہیں۔ وہ لوگ جنہوں نے ترکی کا دورہ کرنے پر عامر خان پر تنقید کی تھی، اب خاموش ہیں۔

 
دوسری جانب اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار2‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ 
ایک صارف نے ایکس پر ٹویٹ کہا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے مل رہے ہیں، انکی فلم ’’سن آف سردار 2‘‘ بھی ریلیز ہورہی ہے، آپ سب جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔
دیگر صارفین نے اجے دیوگن پر اپنے مفاد کیلئے اپنی شخصیت کو تبدیل کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

 
ایک صارف نے لکھا ہے کہ وہ حب الوطنی پر مبنی کردار نبھاتے ہیں۔ 
دوسرے صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اجے دیوگن پاکستانی دہشت گرد شاہد آفریدی سے بات چیت کررہے ہیں، جلد ہی بہت کچھ ہونے والا ہے۔ 
واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں جن میں شیکھر دھون بھی شامل ہیں، ان کے ورلڈ چمپئن آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) سے نکلنے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان متوقع میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ 
مشہور کھلاڑیوں جیسے سریش رائنا اور شیکھر دھون نے عوامی طور پر اس میچ کا حصہ بننے سے انکار کیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی خاموشی سے میچ نہ کھیلنے کا اظہار کیا۔