ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تقسیم: پاکستان کو ڈویژن ٹو میں شامل کیے جانے کا امکان

سسٹم 2027ء سے 2029ء کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل سے نافذ العمل ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 جولائی 2025 14:12

ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تقسیم: پاکستان کو ڈویژن ٹو میں شامل کیے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جولائی 2025ء ) پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تجویز شدہ ڈویژن 2 میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ 
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈویژن 1 میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہوں گے۔ پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، افغانستان، زمبابوے اور آئرلینڈ کو ڈویژن 2 میں رکھا جائے گا۔

 
سسٹم 2027ء سے 2029ء کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل سے نافذ العمل ہوگا، فیصلہ گذشتہ دنوں آئی سی سی کے سنگاپور میں منعقدہ پہلے سالانہ جنرل اجلاس میں کیا گیا۔ اس کی منظوری کیلئے دوتہائی ممبران درکار ہوں گے۔ 
بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ 2،2 بار تین سال میں باہمی سیریزبھی کھیلیں گے۔ ڈویژن 2 ممالک کے لیے اضافی مالی معاونت کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

(جاری ہے)

دو درجے ٹیسٹ سسٹم کی تجویز سب سے پہلے گزشتہ سال جنوری میں ویمنز ایشز کے دوران کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والی میٹنگوں سے سامنے آئی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا دو درجے ٹیسٹ سسٹم کے لیے سب سے زیادہ آواز اٹھا رہا ہے جس میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ 'بگ تھری' آسٹریلیا، انگلینڈ اور انڈیا کو چار سال میں دو سیریز کے بجائے ہر تین سال میں دو بار ایک دوسرے سے کھیلنا چاہیے۔