کوئٹہ کرانی روڈ کے قریبی علاقے میں واقع گورنمنٹ شیرمحمدمری پرائمری اسکول کے بندش کے نوٹس ملنے پر شدید تشویش ہے، ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن

اتوار 20 جولائی 2025 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں کرانی روڈ کے قریبی علاقے میں واقع گورنمنٹ شیرمحمدمری پرائمری اسکول کے بندش کے نوٹس ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی عدم توجہی اور تعلیم سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ شیرمحمدمری پرائمری اسکول سے ظاہر ہورہاہے جہاں گذشتہ تین سالوں سے اسکول مالک کرایہ کی عدم ادائیگی پر محکمہ تعلیم کے خلاف اسکول خالی کرنے کا کیس دائر کررکھا تھا۰ اب علاقے میں کوئی سرکاری اسکول موجود نہیں اس اسکول میں دو شفٹوں میں طلبائ و طالبات تعلیم حاصل کررہیں سینکڑوں کی تعداد میں بچوں اور بچیوں کا مستقبل تاریک ہورہا ہی۰ بیان میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم اربوں روپے کا بجٹ بلاوجہ کے غیر ضروری امور پر خرچ کررہے ہیں مگر اصلی و حقیقی ایشوز کی طرف کوئی سنجیدہ توجہ دیتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۰ جبکہ اب تو عوام موجودہ مسلط صوبائی حکومت اور مافیا سے تعلق رکھنے والے فارم47 کے ایم پی اے سے کسی طرح کی امید بھی نہیں رکھتی۰ یہ لوگ سرمایہ لگاکر آئے ہیں اور کاروبار کرکے چلے جائیں گے مگر اس دوران عوام کا جس طرح کا حالت بنائیں گے وہ ناقابل بیان ہوگا۰ بیان میں محکمہ تعلیم سے معصوم طلبائ و طالبات کے مستقبل اور اسکول کے مسئلے کے حل کے حوالے سے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔