ابوظہبی میں سری لنکن سفیر کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل اتوار 20 جولائی 2025 22:03

ابوظہبی میں سری لنکن سفیر کی پاکستانی سفیر سے ملاقات
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2025ء)متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کی نئی تعینات ہونے والی سفیر، محترمہ ڈاکٹر عروشہ کورے، نے 17 جولائی 2025 کو ابوظہبی میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی سے خیرسگالی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دوستانہ تعلقات کا بھرپور اظہار ہوا۔