
جرمنی کا نیا فری لانس ویزا حاصل کریں فیس صرف 2800 روپے
پیر 21 جولائی 2025 12:18

(جاری ہے)
ابتدائی طور پر یہ ویزا ایک سال کے لیے دیا جاتا ہے، اگر درخواست گزار مقررہ شرائط اور قوانین پر پورا اترتے رہیں تو اس ویزے کی مدت3 سال تک بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔
مسلسل 5 سال جرمنی میں رہائش کے بعد زبان پر عبور اور مالی طور پر مستحکم ہونے کا ثبوت ظاہر کرنے پر آپ مستقل رہائش کے لیے بھی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔جرمن انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 18 کے مطابق مندرجہ ذیل پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد فری لانس ویزا کے لیے اہل قرار پاتے ہیں۔ان افراد میں سائنسدان، فنکار، استاد یا تعلیمی کارکن، ڈاکٹر، دانتوں کے ڈاکٹر، ویٹرنری ڈاکٹر، وکیل، نوٹری، پٹنٹ ایجنٹ، انجینئر، آرکیٹیکٹ، سرویئر، کیمیا دان، اکانٹنٹ، ٹیکس کنسلٹنٹ، صحافی، مترجم، فوٹو جرنلسٹ، پائلٹ، معالج، تھراپسٹ اور دیگر آزاد (سیلف ایمپلائڈ ) پیشہ ور افراد شامل ہیں۔فری لانس ویزا کے لیے آپ کو مذکورہ دستاویزات تیار رکھنی ہوں گی جس میں سب سے پہلے کارآمد پاسپورٹ(جو 10 سال سے کم پرانا ہو، کم از کم دو خالی صفحات کے ساتھ)ویزا درخواست فارم (ریذیڈنس ایکٹ کے مطابق پر کیا گیا اور دستخط شدہ)۔ رابطہ اور قانونی نمائندگی کی تفصیل۔ کام کی مکمل تفصیل(آپ کیا کام کریں گے، کس کے لیے کریں گے، کنٹریکٹ یا لیٹر آف انٹینٹ)اس کے علاوہ آمدنی کی منصوبہ بندی اور سرمایہ کی تفصیل، سی وی، مصدقہ تعلیمی اسناد(یونیورسٹی ڈگری، تجربے کی تصدیق، ریفرنس لیٹر وغیرہ)-جرمنی یا یورپ میں کاروباری روابط (مثلا کلائنٹس، کرایہ نامہ، اگر مکان لے چکے ہیں) کم از کم ایک سال کی مالی کفالت کا ثبوت۔ صحت کا بیمہ۔ اگر عمر 45 سال سے زائد ہے تو ریٹائرمنٹ کے لیے مالی تحفظ کا ثبوت (مثلا پینشن، اثاثے وغیرہ )حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر۔ ویزا فیس جو 75 یورو(تقریبا 2 ہزار 800 پاکستانی روپے کے برابر)جمع کرانا ہوں گے۔نیشنل ڈی ویزا فارم مکمل کریں۔ اپنے ملک میں جرمن سفارت خانے یا قونصل خانے سے اپائنٹمنٹ لیں۔ تمام دستاویزات مکمل کرکے اپائنٹمنٹ کے دن جمع کروائیں۔ بائیومیٹرک ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔پہلے آپ کو ایک عارضی ویزا (3 سے 6 ماہ) کا اجرا کیا جائے گا۔ جرمنی پہنچنے کے بعد 2 ہفتوں کے اندر اپنا پتہ رجسٹر کروائیں۔ اس کے بعد امیگریشن آفس جا کر مستقل فری لانس رہائش کا پرمٹ لیں۔یہ بات بھی ذہن نشین کرلیں کہ ویزے کی منظوری آپ کے پیشے، منصوبے، مالی حالت اور جرمنی کے مقامی حالات پر بھی منحصر ہے۔ زبان کی سمجھ بوجھ اور مناسب انشورنس حاصل کرنا فائدہ مند ہے۔ آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ جرمنی میں رہ کر قانونی طور پر معقول آمدنی کما سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینی صدرکی اسرائیل کو غزہ کے مکینوں کو بھوکا مارنے سے روکنے کے لئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل
-
عمان نے پاکستان سمیت بعض قومیتوں کیلئے ورک ویزے محدود کردیئے
-
چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک ارب 12 کروڑ سے تجاوزکرگئی
-
ممبئی ٹرین دھماکے، 19 سال بعد تمام بے گناہ مسلمان مقدمے سے بری
-
جرمنی کا نیا فری لانس ویزا حاصل کریں فیس صرف 2800 روپے
-
صدرٹرمپ کا یو اے ای میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان
-
ابوظہبی میں پاکستانی سفیر کا اتحاد ماڈرن آرٹ گیلری کا دورہ
-
ابوظہبی میں سری لنکن سفیر کی پاکستانی سفیر سے ملاقات
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے قونصل خانوں کی ملاقات، امارات میں مقیم کمیونٹی کی فلاح پر گفتگو
-
دبئی پولیس نے خود کو سرمایہ کاری کے ایجنٹ ظاہر کرنے والا سائبر کرائم گینگ گرفتار کرلیا
-
دبئی میں آن لائن ٹریڈنگ فراڈ میں ملوث گینگ پکڑا گیا
-
امریکی صدر کی ایران کو پھر سے جوہری پروگرام شروع کرنے پر دوبارہ بمباری کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.