یورپی کونسل اور کمیشن کے صدور 25ویں چین ۔ای یو سربراہی اجلاس کے لیے24جولائی کو بیجنگ کا دورہ کریں گے

پیر 21 جولائی 2025 10:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کے صدر ارسولا وان ڈیر لیین 25ویں چین یورپی یونین سربراہی اجلاس کے لیے24جولائی کو بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے ( اے ایف پی)نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ جیسا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان طے پایا یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کے صدر ارسولا وان ڈیر لیین 24 جولائی کو چین کا دورہ کریں گے۔

دونوں رہنما صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے۔ چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور یورپی یونین کے دونوں رہنما 25ویں چین یورپی یونین سربراہی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔یہ سربراہی اجلاس بیجنگ اور برسلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :