اولمپکس 2028ء میں کون سی کرکٹ ٹیمیں کھیلیں گی، آئی سی سی نے پلان بنا لیا

مرد اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی، اولمپکس 2028ء میں کرکٹ میچز کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 جولائی 2025 12:38

اولمپکس 2028ء میں کون سی کرکٹ ٹیمیں کھیلیں گی، آئی سی سی نے پلان بنا ..
لاس اینجلس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جولائی 2025ء ) دنیا کا مقبول کھیل کرکٹ 128 سال بعد ایک بار پھر اولمپکس میں واپس آ رہا ہے، لاس اینجلس اولمپکس کے حوالے سے آئی سی سی نے پلان بنا لیا۔
کرکٹ کا شمار دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں ہوتا ہے جس کبھی اولمپک گیمز کا بھی حصہ ہوتا تھا۔ 
اب 128 سال بعد اس کھیل کی دوبارہ اولمپکس میں واپسی ہو رہی ہے اور 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شائقین کرکٹرز کو بھی ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کو ٹی 20 فارمیٹ میں 2028ء کے لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں مرد اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اولمپکس 2028ء میں کرکٹ میچز کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے تاہم کھیلوں کے اس میلے میں ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار کیا ہوگا، یہ اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی پر چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس اولمپکس میں کون کون سی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گے، سنگاپور میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں اس حوالے سے طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اولمپکس 2028ء میں ایشیا، اوشیانا، یورپ اور افریقہ سے صرف ایک ایک ٹاپ رینک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔
امریکا میزبان کی حیثیت سے اولمپکس میں جگہ بنانے کی حقدار ہوگی جب کہ آخری ٹیم کا فیصلہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے ذریعے ہوگا۔