امریکا نے ایف آئی بی اے ویمنز انڈر-19باسکٹ بال عالمی کپ جیت لیا

پیر 21 جولائی 2025 15:51

امریکا نے  ایف آئی بی اے ویمنز  انڈر-19باسکٹ بال عالمی کپ   جیت لیا
پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) امریکا نے ایف آئی بی اے ویمنز انڈر-19باسکٹ بال عالمی کپ جیت لیا۔امریکا کی ویمنز ٹیم نےایف آئی بی اے ویمنز انڈر-19باسکٹ بال عالمی کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلوی ویمنز باسکٹ بال ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جمہوریہ چیک کے برنو میں کھیلے گئے ایف آئی بی اے ویمنز انڈر-19باسکٹ بال عالمی کپ کے فائنل میچ میں امریکا اور آسٹریلیا کی ویمنز باسکٹ بال ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں امریکا کی ویمنز ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کو 76 کے مقابلے میں 88 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں امریکانے 40-50باسکٹ پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ آسٹریلیا نے تیسرے کوارٹر میں واپسی کرتے ہوئے امریکا کو 14-17 سے مات دے کر فرق کو کم کیا۔

(جاری ہے)

تاہم امریکی ویمنز ٹیم نے چوتھے کوارٹر میں 19-24 کے پوائنٹس کے ساتھ اپنا غلبہ مضبوط کرنے کے ساتھ چیمپئن شپ پر اپنی گرفت کو یقینی بنادیا۔امریکا کی جانب سے ثانیہ ہال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 25 جبکہ جیسمین ڈیوڈسن نے 21 پوائنٹس بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں سپین نے کانسی کے تمغے کے حصول کے لئے کینیڈا کو 68کے مقابلے میں 70 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ \932