راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا جمیعت پولیس کے جملہ مطالبات کی حمایت کا اعلان

پیر 21 جولائی 2025 16:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا جمیعت پولیس کے جملہ مطالبات کی حمایت کااعلان،انوار سرکار جمیعت پولیس کو وفاقی اور صوبائی طرز پر تمام تر الاؤنس کی ادائیگی کرے،تاریخ میں پہلا وزیراعظم آزادکشمیر ایسا آیاہے جس سے ملازمین حتٰی کہ عام آدمی اپنا مطالبہ احتجاج کر کے پورا منواتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی پولیس اہلکار ماہانہ تنخواہ اور الاؤنس ملا کر ایک لاکھ بیس تیس ہزار تک لے رہے ہیں جبکہ ہمارے پولیس نوجوان صبح دوپہر شام رات حتیٰ کے 24 گھنٹے ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں جن میں وی آئی پیز کے ساتھ بھی شامل ہیں جب حق لینے کی بات آتی ہے تو انھیں پولیس آفیسران ڈراتے اور دھمکاتے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کو چپ کا روزہ اب توڑنا ہو گا ان کے اہلکاران اپنے حق کے لئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں مجھ سمیت سینئر وکلاء برادری ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر ہوش کے ناخن لے اور پولیس ملازمین کے تمام تر معاملات یکسو کرے۔