وزیراعلیٰ مریم نواز کا مثالی اقدام،قیدیوں کو بیوی بچوں کے ساتھ فیملی روم میں رہنے کی اجازت دیدی گئی ہے ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

پیر 21 جولائی 2025 17:20

وزیراعلیٰ مریم نواز کا  مثالی اقدام،قیدیوں کو بیوی بچوں کے ساتھ فیملی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی تاریخ میں مثالی فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر کی تمام جیل خانہ میں قیدیوں کے بیوی بچوں کو ساتھ رہنے کے لئے فیملی روم کی اجازت دی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 5 سال سے زائد سزا کے قیدی سال میں 3 بار، مسلسل 3 دن اپنی اہلیہ اور 6 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ جیل کے فیملی روم میں قیام کر سکتے ہیں جہاں انہیں مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

فیملی روم میں قیام کیلئے قیدی یا اہلیہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیتے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تحریری منظوری لیں گے جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل مقررہ تاریخ پر بیگم اور بچوں کو قیدی کے ساتھ فیملی روم میں قیام کی اجازت دیں گے۔