عارف والا ،عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر آصف رضا

پیر 21 جولائی 2025 17:42

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، غفلت برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

عوامی فلاح میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی، مدراینڈچائلڈ بلاک کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن پر عمل یقینی بنایا جائے اس میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے مریضو ں سے طبی سہولیات وادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔\378

متعلقہ عنوان :