چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی محمد آصف اور حسنین اختر کو عالمی سنوکر ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

پیر 21 جولائی 2025 17:42

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی محمد آصف اور حسنین اختر کو عالمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے محمد آصف اور حسنین اختر کو عالمی سنوکر ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو علیحدہ علیحدہ کیٹگریز میں ٹائٹلز اپنے نام کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا، پوری قوم کو ان پر فخر ہے، پوری قوم کی نیک خواہشات محمد آصف اور حسنین اختر کے ساتھ ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں کھلاڑی مستقبل میں بھی محنت اور لگن سے ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔