ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کا پنجاب ایمرجنسی سروس نارووال سنٹرل اسٹیشن کا دورہ

پیر 21 جولائی 2025 19:21

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر گوجرانوالہ ڈویژن کے ریجنل ایمرجنسی آفیسر/ایڈمنسٹریٹر سید کمال عابد نے پنجاب ایمرجنسی سروس نارووال سنٹرل اسٹیشن کا دورہ کیا۔ایڈمنسٹریٹر، ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب کی موجوگی میں نارووال کے سٹاف کا ٹرن آئوٹ ، ڈسپلن ، یونیفارم ،حاضری، سٹاف کا پروفیشنل نالج، گاڑیوں کی مینٹینینس، بلڈنگ،ریسکیو کنٹرول روم، ان ہائوس ورکشاپ، ایمرجنسی وہیکلز کے سازو سامان کی انسپکشن کی اور آفیسرز کی چھ مہینے کے کارکردگی رپورٹ چیک کی۔

ایڈمنسٹریٹر/ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ضلع نارووال کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ اللہ تعالی نے ریسکیو کے شعبے کو بڑی عزت سے نوازا ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس کے جوان لوگوں کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، ریسکیورز ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں بروقت پہنچ کر اپنے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں۔ہم سب کو چاہئے کہ مل جل کر اپنے آج کو کل کیلئے محفوظ بنائیں اور خلوص نیت سے کام کریں، اللہ سے دعا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے جوان لوگوں کی زندگیوں کو بچانے میں اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :