مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وزیر بلدیات سعید غنی

پیر 21 جولائی 2025 20:12

مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سندھ کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمیشنرز، ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیئرمین و دیگر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کی اورہدایات دی کہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے تمام انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں 24گھنٹے الرٹ رکھا جائے اور تمام ڈسٹرکٹ کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسلز اور یوسیز کے منتخب نمائندے عوامی خدمت کے لئے سڑکوں پر موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور تمام ڈی سیز اور چیئرمینز کو ہدایات دیں کہ تمام نشیبی علاقوں میں واٹرنگ پمپس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے ڈپٹی کمیشنر قمبر امداد ابڑو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے دادو میں مون سون بارشوں کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں کی آگاہی لی۔وزیر بلدیات نے کہا کہ بارشوں کے باعث بجلی کی ترسیل کی بندش سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام پمپنگ اسٹیشن پر جنریٹرز کی تنصیب کی جائے اور ان کو مکمل ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سعید غنی نے کہا کہ تمام چوکنگ پوائنٹس کی صفائی کویقینی بناتے ہوئے ان پر عملہ متعین کیا جائے تاکہ یہ پوائنٹس کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :