وزیراعلی سندھ سے بلوچستان کے وزیر لائیو اسٹاک کی ملاقات

سندھ اور بلوچستان کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،جیکب آباد میں مویشی میلہ منعقد کیا جائیگا، اعلی نسل کے مویشیوں کے تبادلے کا بھی فیصلہ

پیر 21 جولائی 2025 20:36

وزیراعلی سندھ سے بلوچستان کے وزیر لائیو اسٹاک کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے وزیر برائے لائیواسٹاک سردارزادہ میر فیصل جمالی سے ملاقات میں اعلی نسل کے مویشیوں کے تبادلے اور دونوں صوبوں کے درمیان لائیواسٹاک کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔یہ ملاقات وزیراعلی ہائوس میں ہوئی جس میں سندھ کے وزیر برائے فشریز و لائیواسٹاک محمد علی ملکانی بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کے درمیان جیکب آباد میں ایک مویشی میلہ منعقد کرنے پر اتفاق ہوا جہاں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ذاتی طور پر شرکت کا عزم ظاہر کیا اور وزیراعلی بلوچستان کو دعوت دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے دونوں صوبوں کے لائیواسٹاک محکموں کے درمیان مشترکہ تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر سندھ کی تھری نسل کی گائے، ریڈ سندھی، کنڈی بھینس، کوہستانی اونٹ اور بکریوں جبکہ بلوچستان کی مشہور نسلوں جیسے رکھلی گائے، بھگانی بیل اور کوچی اونٹ کو دونوں صوبوں کے مویشی پال حضرات اور تاجروں میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :