’سپرمین‘ کا باکس آفس پرشاندار سفرجاری، 200 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا

پیر 21 جولائی 2025 22:58

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)’سپر مین‘ کا باکس آفس پر شاندار سفر جاری رکھتے ہوئے 337.2ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اندازہ ہے کہ فلم جلد ہی 400 ملین ڈالرز کے عالمی ہدف کو عبور کر لے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فلم نے صرف امریکا میں 200 ملین ڈالر سے زائد بزنس کیا ہے اور امریکی مارکیٹ میں 275 ملین ڈالرز کا ہدف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔مارول کی جانب سے آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’Fantastic Four: First Steps‘ ’سپر مین‘ کو باکس آفس پر چیلنج دے سکتی ہے، جس کی 25 جولائی کو ریلیز متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :