فیصل آباد، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

پیر 21 جولائی 2025 23:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ100 ج ب میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مبینہ طور پر ملزم شہباز نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے بعد میں خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے میاں بیوی کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم آئس کا نشہ کرتا تھا۔دونوں میں جھگڑا بیٹی کی شادی کے تنازع پر ہوا تو ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔