ہندوتوا بی جے پی نے بنگالیوں کے خلاف لسانی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے ، ممتا بنرجی

پیر 21 جولائی 2025 22:30

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی نے بنگالیوں کے خلاف لسانی دہشتگردی شروع کر رکھی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتا بنرجی نے کولکتہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو ریاست اور مرکز دونوں سے بے دخل کرنے تک بنگالی زبان اور شناخت کے تحفظ کی جنگ جاری رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر لسانی بنیادوں پر پروفائلنگ بند نہ ہوئی تو دارلحکومت نئی دہلی تک مزاحمتی تحریک چلائی جائیگی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت قائم ہے وہاں بنگالیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہیں گرفتار کیاجا رہا ہے اور ووٹر فہرستوں سے نام نکالے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے27جولائی سے بی جے پی کی اس دہشتگردی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت بھر میں جہاں بھی بنگالی بولنے والے افراد کو گرفتار کیاجائے گا، اسکے خلاف سخت حتجاج کریں گے۔ انہوں نے مودی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ ولوگوں کو قید کرنے کیلئے کتنی جیلیں، حراستی مراکز بنا سکتے ہیں؟ واضح رہے کہ مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور دلی میں بی جی پی کی حکومتوں نے مغربی بنگال کے تارکین وطن بنگالیوں کو حراست میں لیکر ملک بدرکردیاہے۔