یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی جانب سے سالانہ سمر کیمپ کا کامیاب انعقاد

M.Irfan Shafiq محمد عرفان شفیق پیر 21 جولائی 2025 23:47

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی جانب سے سالانہ سمر کیمپ کا کامیاب ..
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی 2025ء) یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام سالانہ سمر کیمپ کے سلسلے میں ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور جدید ٹیکنالوجی خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے موضوع پر آگاہی فراہم کی گئی۔ اس خصوصی سیشن کے مہمانِ مقرر محمد عمران ظفر تھے، جو پاک ڈونرز کویت کے EC ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معروف ویلاگر بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بڑی وضاحت اور سادہ زبان میں بچوں کو سوشل میڈیا کے مثبت پہلوؤں سے روشناس کرایا اور بتایا کہ کس طرح ٹیکنالوجی کو علم، خیر اور ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے تعارف، اس کی اقسام اور روزمرہ زندگی میں اس کے مفید استعمال پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ بچوں نے سیشن میں نہایت دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور موضوع سے متعلق اہم سوالات کیے جن کے جوابات عمران ظفر نے تسلی بخش انداز میں دیے۔ آخر میں یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران نے مہمانِ مقرر کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کا سیشن منعقد کرنے پر شرکاء اور والدین نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔