ڈی پی او سیالکوٹ کا کرپشن کی شکایت پر ایکشن، ایس ایچ او تھانہ پھلورہ معطل

منگل 22 جولائی 2025 10:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کرپشن کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلورہ کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھلورہ انسپکٹر شیراز اختر نے مبینہ طور پر مقدمہ درج کرنے کے لئے شہری سے رشوت طلب کی تھی،رڑکی باجوہ تحصیل پسرور کے رہائشی کی درخواست پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شیراز اختر کو معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا ہےاور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ صرف دیانتدار، فرض شناس اور ایماندار افسران ہی محکمہ پولیس میں رہنے کے اہل ہیں۔

متعلقہ عنوان :