سعودی عرب کا 267 ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کوضم کرنے کا اعلان

منگل 22 جولائی 2025 11:46

سعودی عرب  کا 267 ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کوضم  کرنے کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) سعودی عرب کے ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں 267 ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ضم اور بند کرنے کا اعلان کردیا۔العربیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد حکومتی خدمات کے مستفیدین کے تجربے کو بہتر بنانا اور ڈیجیٹل کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ یہ اقدام حکومتی اداروں کے ڈیجیٹل خدمات کے معیار کو بلند کرنے اور پلیٹ فارمز کے درمیان ہم آہنگی حاصل کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی تناظر میں ڈیجیٹل گورنمنٹ کے اعلان میں بتایا گیا کہ وزارت بلدیات و ہاؤسنگ امور نے "بلدی" پلیٹ فارم کے اندر 37 مختلف پلیٹ فارمز کو بند کر دیا ہے جس سے 80 فیصد سے زیادہ کی کامیابی کی شرح حاصل ہوئی ہے جو سروسز کو متحد کرتی ہے اور مستفیدین کے تجربے کو بہتر بناتی ہے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ وہ حکومتی پلیٹ فارمز کی حکمرانی کو منظم کرنے اور مشترکہ تکنیکی وسائل جیسے ’’النفاذ الوطني الموحد‘‘، ’’الدفع الإلكتروني‘‘، ’’ قناة التكامل الحكومية‘‘ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے معیارات کو لاگو کر رہی اور یکساں ڈیزائن سسٹم ’’ كود المنصات‘‘ کی پابندی کر رہی ہے۔

اتھارٹی نے 2022 میں "الحكومة الشاملة ‘‘ پروگرام شروع کیا جہاں پروگرام نے اپنے آغاز پر 817 حکومتی پلیٹ فارمز کی تعداد کو 2024 کی پہلی ششماہی کے اختتام تک 550 پلیٹ فارمز تک کم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس پروگرام کا مقصد حکومتی وسائل کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور زیادہ موثر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :