
دوحہ میں اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں،،روس
فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے اسرائیل فلسطین تنازعہ مزید بڑھ جائے،بیان
جمعرات 11 ستمبر 2025 14:51

(جاری ہے)
برطانوی خبر رساں ادارے نے روسی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ روس اس حملے کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی، ایک آزاد ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر تجاوز اور مشرق وسطی کی صورت حال کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام کی طرف لے جانے والا اقدام سمجھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے اپنے دشمنوں سے نمٹنے کے یہ طریقے قابل مذمت ہیں۔ روس نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کا مقصد پرامن حل تلاش کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔بعد ازاں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اس حملے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کا خطرہ ہے کہ اسرائیلی اقدامات مشرق وسطی میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دوحہ میں اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں،،روس
-
قطرپرحملہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن جیسا ہے، نیتن یاہو
-
ناسا نے امریکی ویزا رکھنے والے چینی شہریوں پربھی اپنے پروگراموں کے دروازے بند کر دئیے
-
نائن الیون کو24 برس بیت گئے، امریکی بارود سے تباہ عراق اور افغانستان کے زخم تازہ
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کو صحت سے متعلق حکمتِ عملی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، آئی ای ڈی
-
کیا حملہ کامیاب رہا ، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون
-
واشنگٹن، ٹرمپ کے عشایئے میں مظاہرین کے فلسطین کے حق میں نعرے
-
صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
-
شہزادہ ہیری کی ایک سال بعد والد شاہ چارلس سے چائے پر ملاقات
-
نیپالی مظاہرین نے سابق وزیر اعظم اور اہلیہ کو تشدد کے بعد سڑکوں پر گھسیٹ ڈالا
-
امریکی صدر نے اچانک بھارت سے متعلق اپنا رویہ نرم کر لیا
-
نیپال میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.