بنگلہ دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے سکول کی عمارت پر گرنے سے اموت بڑھ کر 27 ہو گئیں

منگل 22 جولائی 2025 13:18

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) بنگلہ دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے سکول اور کالج کی عمارت پر گرنے سے اموت بڑھ کر 27 ہو گئیں، جن میں 25 بچے شامل ہیں۔شنہوا کے مطابق عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے صحت و خاندانی بہبود کے خصوصی معاون محمد سید الرحمٰن نے منگل کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ باقی2 ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا پائلٹ اور ایک خاتون سکول ٹیچر شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں 78 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے ۔ حکومت نے اس المناک واقعے پر منگل کو ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ منگل کوملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں، تعلیمی اداروں اور نجی تنظیموں کے علاوہ بیرون ملک بنگلہ دیشی مشنز میں بھی قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ کے مطابق بنگلہ دیش فضائیہ کا ایک طیارہ، جو معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، پیر کو دوپہر ایک بجکر 6 منٹ پر کرمیٹولا، ڈھاکہ میں اے کے خندکر ایئر بیس سے اڑا اور کچھ ہی دیر بعدسکول کی 2 منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا۔ ■