بھکر،ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل درآمد کے لئے شہر کے مختلف وارڈز میں جاری آپریشن کا ج ائزہ لیا

منگل 22 جولائی 2025 16:22

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کیلئے شہر کے مختلف وارڈز میں جاری کلین آپریشن کا موقع پر جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے صفائی عملے کی کارکردگی کوڑا کرکٹ کی بروقت صفائی،گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب صرف ایک مہم نہیں بلکہ یہ شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی ایک بڑی کوشش ہے۔ شہریوں کا تعاون بھی اس مہم کی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے صفائی کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں تاکہ مستقل بہتری ممکن ہو سکے۔\378

متعلقہ عنوان :