بیلجیئم ،دو اسرائیلی فوجیوں سے جنگی جرائم بارے پوچھ گچھ

ہمارے فوجیوں کوتفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ، دونوں چھٹیوں پر ہیں،اسرائیلی وزارت خارجہ

منگل 22 جولائی 2025 16:24

تل ابیب /برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)بیلجیئم کی پولیس نے اسرائیلی فوج سے وابستہ دو اسرائیلیوں سے اس الزام کے تحت پوچھ گچھ کی ہے کہ وہ غزہ جنگ میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ دونوں فوجیوں نے غزہ جنگ سے کچھ دنوں کی چھٹی ملنے پر بیلجیئم میں کچھ وقت گزارنے اور یہاں جاری میوزک فیسٹیول میں شریک ہونے کا سوچا تھا کہ دھر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ان دونوں اسرائیلی فوجیوں کے بیلجیئم پہنچنے پر ان کے بارے میں ایک شہید معصوم فلسطینی بچی ھند رجب کے نام پر قائم کی گئی انسانی حقوق کی تنظیم ھند رجب فائونڈیشن نے جنگی جرائم میں ملوٹ ہونے کے بارے میں حکام کو درخواست دی تھی۔اسرائیلی وزات خارجہ کا کہنا تھا کہ ان سے تفتیش کی گئی اور بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں چھٹیوں پر ہیں۔ان کی حراست اور ان سے تفتیش کے معاملے پر اسرائیلی حکام کے متعلق حلقوں سے ڈیل کر چکے ہیں اور ان دونوں سے بھی رابطے میں ہیں۔