خیبرپختونخوا حکومت نے 15 ماہ میں صحت کارڈ پر37 ارب 87 کروڑ کی خطیر رقم خرچ کر دی

2 ماہ میں صحت کارڈ پر کڈنی، لیور ٹرانسپلانٹ سے 48 مریض مستفید ہوئے، سرکاری دستاویز

منگل 22 جولائی 2025 16:31

خیبرپختونخوا حکومت نے 15 ماہ میں صحت کارڈ پر37 ارب 87 کروڑ کی خطیر رقم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پر37 ارب87 کروڑ کی خطیر رقم خرچ کر دی، صحت کارڈ کی سہولت سی15 ماہ میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 61 ہزار سے زائد افرد مستفید ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر37 ارب 87 کروڑ کی خطیر رقم خرچ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے دستیاب دستاویز کے مطابق صحت کارڈ پر سب سے زیادہ رقم 24 ارب سے زائد سرکاری ہسپتالوں پر خرچ کی گئی، نجی ہسپتالوں پر 12 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔سرکاری دستاویز کے مطابق 2 ماہ میں صحت کارڈ پر کڈنی، لیور ٹرانسپلانٹ سے 48 مریض مستفید ہوئے، صحت کارڈ سے 15 ماہ میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 61 ہزار سے زائد افرد مستفید ہوئے۔

متعلقہ عنوان :