روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کل ترکیہ میں ہوں گے

منگل 22 جولائی 2025 16:52

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات بدھ کے روز ترکیہ میں ہوں گے۔یوکرینی صدرولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ممکنہ سیاسی راہ نکالنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوکرین امن کا خواہاں ہے لیکن ملکی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ترکیہ نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی، جس پرفریقین نے آمادگی ظاہرکی ہے۔عالمی سطح پران مذاکرات کوجنگ بندی کی جانب ایک اہم پیش رفت قراردیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اوریورپی یونین نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔