اسلامیہ یونیورسٹی بہاو پور نے 80 بی ایس تعلیمی پروگراموں کی فیس میں غیر معمولی کمی کر کے طے شدہ فیسوں کا شیڈول جار کر دیا

منگل 22 جولائی 2025 17:15

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) شعبہ خزانہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو پور نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں 80 بی ایس تعلیمی پروگراموں کی فیس میں غیر معمولی کمی کر کے طے شدہ فیسوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔ فیسوں میں غیر معمولی کمی اور نئی طے شدہ فیس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی 100 سالہ تکمیل پر طلباءوطالبات اور والدین کے لیے بہترین تحفہ ہے۔

ان بی ایس پروگراموں کی پہلے اور دوسرے سیمسٹر کی فیس 25 ہزار روپے ، تیسرے اور چوتھے سیمسٹر کی فیس 30 ہزار روپے، پانچویں اور چھٹے سیمسٹر کی فیس 35 ہزار روپے اور ساتویں اور آٹھویں سیمسٹر کی فیس 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان بی ایس پروگراموں میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز میں ہسٹری، آرکیالوجی، پاکستان اسٹڈیز ، فارسی، سرائیکی، اقبال اسٹڈیز، فلاسفی، فائن آرٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے بی ایس پروگراموں میں اکنامکس اینڈ فنانس، اکنامکس، ہوم اکنامکس، ڈویلپمنٹ اسٹڈیز، بزنس اکنامکس، اکنامکس وتھ آئی ٹی ، انٹرنیشنل ریلیشنز، ایڈ منسٹریٹو اینڈ مینجمنٹ سائنسز، ماس کمیونیکیشن، پولیٹیکل سائنس، پولیٹیکل اینڈ پارلیمنٹری اسٹڈیز، جینڈر اسٹڈیز، پبلک ایڈمنسٹریشن، پبلک پالیسی اینڈ گورننس، سوشل ورک، سوشیالوجی، انتھراپالوجی شامل ہیں۔

فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ کے بی ایس پروگراموں میں ایگری بزنس، انوائرمنٹ سائنس، فارسٹری، سیڈز سائنس اینڈٹیکنالوجی،جینیٹکس شامل ہیں۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن کے بی ایس پروگراموں میں سکینڈری ایجوکیشن، ایلیمنٹری ایجوکیشن، ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، ارلی چائیڈ ہوڈ ایجوکیشن، بی ایڈ 4 سالہ، سپیشل ایجوکیشن، ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، بی ایڈ سائنس، انگلش لینگوئج ٹیچنگ شامل ہیں۔

فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک کے بی ایس پروگراموں میں عربی، حدیث اینڈ شرعیہ، قرآنک سٹڈیز، بین المذاہب اور ہم آہنگی، ٹرانسلیشن سٹڈیز، فقہ اینڈ شرعیہ شامل ہیں۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ کے بی ایس پروگراموں میں ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بائیو میڈیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، انٹیلیجٹس سسٹم اینڈ روبوٹیکس، انفارمیشن انجینئرنگ ٹیکنالوجی، ایوی ایشن سائنسز، ایئر کرافٹ مینٹینس شامل ہیں۔

فیکلٹی آف لاء کے بی ایس پروگرام میں کریمنالوجی شامل ہے۔ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے بی ایس پروگراموں میں فرانزک سائنس اور پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔ فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز کے بی ایس پروگراموں میں جغرافیہ، ریموٹ سنسینگ اینڈ جی آئی ایس شامل ہیں۔ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے بی ایس پروگراموں میں اینیمل سائنسز، پولٹر ی سائنس، اور فزیالوجی شامل ہیں۔

فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے بی ایس پروگراموں میں انفارمیشن سسٹم، ڈیجیٹل میڈیا، نیٹ ورکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ اینڈ تھینگزشامل ہیں۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس کے بی ایس پروگراموں میں بینکنگ اینڈ فنانس، ای کامرس، کامرس، فنانس اینڈ انوسٹمنٹ، فن ٹیک ، انفارمیشن مینجمنٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، لیڈر شپ مینجمنٹ، انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن، ڈیجیٹل اٹرپرینیورشپ اینڈ بزنس مینجمنٹ ، ٹورازم اینڈ ہاسپٹلیٹی مینجمنٹ، ہیوم ریسوس مینجمنٹ ، ایوی ایشن مینجمنٹ ، مارکیٹنگ اینڈ انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ شامل ہیں۔