سینئرممبرپریس کلب طارق ابوالحسن کے بہنوئی کو عظیم پورہ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،پریس کلب اور کے یوجے دستور کے عہدیداروں کا اظہار افسوس

منگل 22 جولائی 2025 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)کراچی پریس کلب کے سینئرممبراورکراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے سابق صدرطارق ابوالحسن کے بہنوئی ظہوراللہ فرحت کو عظیم پورہ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔قبل ازیں مرحوم کی نمازجنازہ عظیم پورہ بس اسٹاپ پر اداکی گئی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے صدر نصراللہ چوہدری، سینئرجوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن،سابق صدورخلیل ناصر، ریاض ساگر،مسعود انور، کلیم الدین ،پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور،صحافیوں، مرحوم کے عزیزواقارب سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دریں اثناء کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان،مجلس عاملہ اورکراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے صدرنصراللہ چوہدری، سیکرٹری محمدریحان چشتی اور مجلس عاملہ نے طارق ابوالحسن کے بہنوئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب اور کے یوجے کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم طارق ابوالحسن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ آمین یارب العالمین

متعلقہ عنوان :