ٹمبر مرچنٹس ایسوسی ایشن آئی الیون اسلام آباد کے 14 رکنی وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، صدر ناصر منصور قریشی کو ٹمبر بزنس کمیونٹی کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا

منگل 22 جولائی 2025 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ٹمبر مرچنٹس ایسوسی ایشن آئی الیون اسلام آباد کے 14 رکنی وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اقبال خان کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور ٹمبر بزنس کمیونٹی کو درپیش کلیدی چیلنجوں سے صدر ناصر منصور قریشی کو آگاہ کیا تاکہ ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جا سکے ۔

چیمبر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد نے آئی سی سی آئی کی قیادت کو ان مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے مسائل کو غور سے سنتے ہوئے وفد کو چیمبر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی لکڑی کے تاجروں کے مسائل کو ان کے جلد اور موثر حل کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی آئی کاروباری برادری کے تمام طبقات کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور ایسی پالیسیوں کی وکالت جاری رکھے گا جو تجارتی ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیں۔وفد میں چیئرمین نور ایاز خان، سینئر نائب صدر محمد بشارت گجر، نائب صدر سعید خان محسود، جنرل سیکرٹری ملک اظہر اور دیگر عہدیداران بھی شامل تھے جبکہ آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبران ملک عبدالعزیز، وسیم چوہدری اور صدر کے مشیر نعیم صدیقی بھی موجود تھے۔قبل ازیں آئی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور لکڑی کے تاجروں کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے ان کی حمایت کے لیے چیمبر کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :