ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900روپے کی کمی

جمعرات 24 جولائی 2025 21:09

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900روپے کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کے بھاو میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900روپے کی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کمی کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 5058روپے کمی ہوئی ہے۔اس کمی سے 10 گرام سونا 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے کا ہو گیا۔