بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے ،نوابزادہ جمال رئیسانی

منگل 22 جولائی 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاہے کہ جس معاشرے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے ،جب نگران وزیر تھا تو نوجوانوں کے ساتھ جو وعدے کئے ان کو عملی جامہ پہنایا،نوجوانوں کی ترقی سے پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے کراٹے ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے کراٹے کے کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن تعان کی پیش کش کی۔انہوں نے کہاکہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آبادہوں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں،بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،جب نگران وزیر تھا تو نوجوانوں کے ساتھ جو وعدے کئے ان کو عملی جامہ پہنایا،نوجوانوں کی ترقی سے پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا،رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے ہر فورم پر نوجوانو ں کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔