کوہستان لوئر،پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ویکسینیشن پلانے کے جائزہ اجلاس

منگل 22 جولائی 2025 19:50

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیو مہم کے دوران قطرےپلانے کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر عبدالولی خان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام ہیلتھ افسران اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شرکت کی۔مہم کے دوسرے دن کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا اور کارکردگی کے مطابق اہم فیصلے کیے گئے۔اس خصوصی مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو روٹین ویکسینیشن فراہم کرنا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر نے اجلاس کے آخر میں فیلڈ ٹیموں کی محنت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :