
ضلع کونسل جیکب آباد کا بجٹ اجلاس، 49 کروڑ 77 لاکھ روپے کا بجٹ پیش، 17 کروڑ روپے خسارہ ظاہر
منگل 22 جولائی 2025 20:40
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران اراکین نے سابق مالی سال کے اخراجات کی تفصیلات پیش نہ کیے جانے پر شدید اعتراض کیا۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی بجٹ میں 15 کروڑ روپے کے بقایاجات واجب الادا قرار دیے گئے، جس پر اراکین نے سوالات اٹھائے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ یہ رقم نگران حکومت کے دور میں دیے گئے ٹینڈرز کی ادائیگی کے لیے رکھی گئی ہے۔ اجلاس میں یوسی بلوچ آباد کے ممبر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شکایات کا ازالہ نہ ہونا ہے ان کے مطابق 70 فیصد اراکین عوامی مسائل کے حل نہ ہونے پر ناخوش ہیں اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو سخت چیلنجز درپیش ہو سکتے ہیں۔ ضلع ممبر ہدایت اللہ بنگلانی نے کہا کہ بختیارپور یوسی میں کوئی کام نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر تنقید اور تذلیل ہو رہی ہے فرمان برڑو نے قصبہ چانڈان میں پبلک ہیلتھ کے آر او پلانٹ کو فعال نہ ہونے کی شکایت کی، اکرم بروہی نے کھیلوں کے فروغ کے لیے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ کیا جبکہ نجمہ بھٹو نے خواتین کے لیے سلائی مشینیں فراہم کرنے کی درخواست کی۔ حاجی افضل کھوسو نے استفسار کیا کہ ہر سال بجٹ میں 15 کروڑ روپے کے واجبات شامل کیے جاتے ہیں لیکن آج تک نہیں بتایا گیا کہ یہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کرنا لازمی ہے تاکہ غلط فہمیاں دور کی جا سکیں۔ چیئرمین ضلع کونسل طاہر کھوسو نے وضاحت دی کہ ضلع کونسل کی آمدنی کا بڑا حصہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں صرف ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز دستیاب نہیں ہوتے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایس یو جی کے 20 ملازمین جیکب آباد تبادلہ کیے گئے ہیں، جن کی تنخواہیںڈیڑھ سے دو لاکھ روپے ماہانہ ہیں جبکہ او زیڈ ٹی شیئر کا بڑا حصہ بھی انہی اخراجات میں خرچ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کی املاک سے متعلق ریونیو ڈپارٹمنٹ کو خط لکھا جائے گا اور ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے خصوصی گرانٹ اور محکمہ خزانہ سے رجوع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین طاہر کھوسو نے کہا کہ ضلع میں کئی پلوں اور سولر لائٹس کی تنصیب مکمل کی گئی ہے، جن کی تفصیلات ریکارڈ میں موجود ہیں۔ اگر اراکین بجٹ سے مطمئن نہیں تو وہ اسے منظور نہ کریں۔ اجلاس میں بعض اراکین غیر حاضر رہے، جبکہ ہال میں متعدد غیر متعلقہ افراد کی موجودگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر مرحوم اراکین کے لواحقین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ وائس چیئرمین رضوان اوڈھو نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ جھانپور، محمد پور اور شیرانپور میں سالار شاخ اور کوٹری شاخ پر پل تعمیر کیے گئے ہیں۔ ابراہیم چاچڑ میں قبرستان کی چاردیواری پر 2 لاکھ روپے اور ایک آتشزدگی متاثرہ خاندان کو 30 ہزار روپے کی امداد فراہم کی گئی۔ واٹر کورسز پر چھوٹی پلیں بھی تعمیر کی گئیں جبکہ جھانپور میں پانی کے مسئلے کا بھی حل نکالا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، اب بس ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
-
دنیا کے 80 فیصد ممالک فلسطینیوں کی آزاد و خود مختارریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، حافط طاہر اشرفی
-
پاکستان کی بقا مزید صوبوں اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے،خرم نواز گنڈاپور
-
کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹوکیو کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ
-
اسپیکرقومی اسمبلی کا دہشتگردی سے ہونے والے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش
-
پینے کے صاف پانی کی دستیابی صرف ایک ترقیاتی ہدف نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
بلاول بھٹو نے پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیا
-
جعلی سی سی ڈی اہلکار پکڑا گیا
-
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘بارے اعلی سطحی اجلاس
-
لاہور: گلی میں بیٹھی خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.