سوات ،جنگلات/درختوں کی غیر قانونی کٹائی، نجی اور پروٹیکٹڈ ایریا میںچین ساو دیگر آلات کے استعمال پر60روزہ پابندی عائد

منگل 22 جولائی 2025 20:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)ضلع مجسٹریٹ سوات سلیم جان نے ضلع سوات میں جنگلات/درختوں کی غیر قانونی کٹائی، نجی اور پروٹیکٹڈ ایریا میںچین سااور دیگر آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ضلع بھر میں 60 دنوں کیلئے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کا نفاذ کیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی کٹائی،سرکاری،نجی اراضی اور محفوظ جنگلاتی علاقوں میں جنگلات،درختوں کی غیر قانونی کٹائی دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں جنگلات کی کٹائی قدرتی آفات/موسمیاتی تبدیلیوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ زنجیر آری جیسے تباہ کن اوزار درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے لیے استعمال ہورہے ہیں لہٰذا پابندی لگانا ضروری ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے سرکاری اور نجی زمینوں پرجنگلات کو تحفظ دینے اور ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :