متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں 18ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

منگل 22 جولائی 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں18ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی آئندہ تاریخ اڑھائی ماہ بعد مقرر کی ہے ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے 18 ستمبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔