بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے(Radius ICT )کی ٹیم کے اعلیٰ سطحی اجلاس

منگل 22 جولائی 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) بلوچستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے (Radius ICT) کی ٹیم کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس کا مقصد بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے قیام پر مشاورت تھا۔یہ سینٹر کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو تمام سرکاری خدمات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنے کے لیے ایک جدید اور سہل مرکز کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے، تاکہ کاروباری عمل کو ا?سان، شفاف اور موثر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کی ڈیجیٹل انضمام ،سرمایہ کاروں کے لیے مرکزی سروس ڈلیوری نظام کی تشکیل، جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر جو ایـگورننس اور ٹریکنگ سسٹم کو ممکن بنائیمحکموں کے درمیان مو?ثر ہم ا?ہنگی کے لیے فریم ورک کی تیاری پر تادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بزنس فسیلیٹیشن سینٹر صرف ایک عمارت نہیں بلکہ ہمارے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پیغام ہے کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے۔

ہم بیوروکریسی کی پیچیدگیوں کو ختم کر کے، پروسیسنگ کا وقت کم کر کے اور ہر سرمایہ کار کو مکمل سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارا مقصد بلوچستان کو قومی اور عالمی سرمایہ کاری کے معیار کے برابر لانا ہے۔ اس طرح کے منصوبے مقامی کاروباری حضرات اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں دونوں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کریں گے۔بلال خان کاکڑ نے مزید کہا کہ یہ اقدام بلوچستان کو علاقائی سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کے ویڑن کا حصہ ہے، جہاں قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت، اور ترقی کی صلاحیتوں کو مو?ثر انداز میں بروئے کار لایا جائے گا۔ بی ایف سی کی تکمیل سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ یہ مرکز بلوچستان کی معیشت میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :