Live Updates

راولپنڈی میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،بارش کے دوران ریسکیو 1122، واسا اور دیگر متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک رہے

منگل 22 جولائی 2025 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) جڑواں شہروں میں منگل کے روزبارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ سیدپور کے مقام پر 74ملی میٹر ، گولڑہ 28 ملی میٹر ، بوکڑہ 63 ملی میٹر پی ایم ڈی 32، شمس آباد 32 ملی میٹر , کچہری 85 ملی میٹر ، پیر ودھائی 30, گوالمنڈی 55 ملی میٹر جبکہ کٹاریاں کے مقام 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

بارش کے دوران ریسکیو 1122،واسا اور دیگر متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک رہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ ہے، عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود رہا۔ انڈر پاس کمیٹی چوک ، لیاقت باغ ، بی بی ایچ مری روڈ اور صادق آباد کے نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات ہے۔ شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی گئی تاہم نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔ بارش میں شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کریں اور نالہ لئی کے قریب نہ جائیں،کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :