قانون شکنی کرنے والوں کیلئے کوئی سیاسی تحفظ نہیں،سینیٹرعرفان صدیقی

بدھ 23 جولائی 2025 01:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی کو احتجاج یا سیاسی نعروں کی آڑ میں قانون یا آئین کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی اورقانونی حدود سے باہر کام کرنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔نومئی کے مقدمات میں سنائے گئے عدالتی فیصلوں سے متعلق سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے ان واقعات کو پاکستان کی تاریخ میں انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ انصاف کا عمل مکمل ہونا چاہیے اور اس میں ملوث تمام افراد کو قانون کے تحت جوابدہ ہونا چاہیے۔