مانسہرہ ،محلہ ڈب نمبر 1بنیادی سہولیات سے محروم ، متعلقہ حکام خاموش،عوام کا غم وغصے کا اظہار

بدھ 23 جولائی 2025 02:25

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) مانسہرہ کا دل محلہ ڈب نمبر 1بنیادی سہولیات سے محروم ہو گیا،نیبر ہڈ کونسل چئیرمین سمیت دیگر کونسلز کی معنی خیز خاموشی نے عوام کو عدم اعتماد پر سوچنے کے لئے مجبور کردیا. تفصیلات کے مطابق مانسہرہ شہر کے بیچ دل میں موجود محلہ ڈب نمبر 1اس وقت عوامی نمائندوں کی بے حسی و لاچارگی کی تصویر بن گیا ہی.

(جاری ہے)

نامی گرامی شخصیات کی جائے پیدائش محلہ ڈب نمبر 1 سے منتخب عوامی نمائندوں کی بے رخی و بے توجگی نے مقامی آبادی کو منتخب نمائندوں پر عدم اعتماد کے لئے سوچنے پر مجبور کر دیا. اہلیان ڈب نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ڈب نمبر 1 کے گھروں میں پانی گھس گیا ہی. نکاسی آب کا نظام تباہ حال ہی. گلیوں اور گھروں میں پانی داخل ہونے سے سفید پوش افراد کے گھر تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں.

مین شہیلیہ روڈ، ڈب روڈ بدحالی کا شکار ہیں. جبکہ عوامی نمائندے منظر سے ایسے غائب ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ. اہلیان نیبر ہڈ کونسل ڈب نمبر 1نے اعلان کیا کہ آئندہ الیکشن میں ہم عوامی حقوق کی ترجمانی اور حصول و تحفظ کے لئے برسر میدان رہنے والے نئے چہروں کو متعارف کرائیں گے۔