غزہ کے لوگوں کا روٹی کے ایک ٹکڑے کے لئے مرنا ناقابل قبول ، ترکیہ

بدھ 23 جولائی 2025 09:00

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےخبردار کیا ہے کہ روٹی کے ایک ٹکڑے یا ایک گھونٹ پانی کی خواہش میں فلسطینیوں کا مرنا ناقابلِ قبول ہے ۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق استنبول میں ایک تقریر کے دوران دیا گیا یہ انتباہ غزہ جنگ پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنقید اور اسرائیل کی مذمت کے درمیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی کم ترین انسانی وقار کا حامل شخص بھی اس ظلم کو قبول نہیں کر سکتا کہ روزانہ درجنوں بے گناہ لوگ اس لیے مرتے ہوں کیونکہ انہیں روٹی کا ایک ٹکڑا یا پانی کا ایک گھونٹ نہیں ملتا ۔