ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون 29 جولائی کو کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

بدھ 23 جولائی 2025 10:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون سرکل آفس میں 29 جولائی بروز منگل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون سکندر حیات سرکل آفس واقعہ ائیر ایونیوسٹی جھنگ روڈ میں 29 جولائی بروز منگل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔ شہری اس موقع پر اپنی شکایات براہ راست پیش کرسکیں گے جن کا موقع پر ازالہ کیا جائے گا۔