آسٹریلیا ، پولیس کی گاڑی سے ٹکر کے باعث موٹرسائیکل سوار ہلاک

بدھ 23 جولائی 2025 11:00

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پولیس گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

شنہو ا نے نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح 2بجے پیرامٹہ کی ایک مرکزی شاہراہ پر پیش آیا جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔