خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں چیف منسٹرزہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کا افتتاح کردیا

بدھ 23 جولائی 2025 16:29

خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں چیف منسٹرزہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت عظمت محمودخان ،سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمودرحمانی،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خدیجتہ الکبری، ڈائریکٹر مانیٹرنگ عتیق الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سارہ ودیگرافسران موجود تھے۔

ترجمان محکمہ صحت کیمطابق پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے افتتاح کے بعد دعا بھی کی گئی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے یہ پراجیکٹ لانچ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کی لانچنگ کا بنیادی مقصدہسپتالوں میں مانیٹرنگ کے نظام کو بہتربناکرمریضوں کے لئے آسانیاں پیداکرنا ہے۔

ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کی مدد سے ہیلتھ کئیرسروسزمیں واضع بہتری آرہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب ہر سال ہسپتالوں میں مریضوں کے مفت علاج و معالجہ کیلئے اربوں روپوں کی ادویات وڈسپوزیبلزپر خرچ کرتی ہے۔کسی بھی ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں غفلت یا تعطل ناقابل برداشت عمل ہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اپنی ذاتی دلچسپی مرکوزکئے ہوئی ہیں۔

ہسپتالوں میں مریضوں کا بہتر علاج ہی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔یہ چیف منسٹرزہیلتھ ویجیلنس سکواڈہسپتالوں میں جاکرمریضوں کاہیلتھ کئیرسروسز بارے فیڈبیک بھی حاصل کرے گا۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمودخان نے کہاکہ ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیرسروسزکو یقینی بنانے کیلئے یہ سکواڈ معاون ثابت ہوگا۔محکمہ کے افسران پر مشتمل مختلف ٹیمیں ہسپتالوں میں جاکر ہیلتھ کئیرسروسزکی مانیٹرنگ کریں گی۔