گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 23 جولائی 2025 19:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں جبکہ موجودہ موسمی صورتحال کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر اہم اقدام اٹھاتے ہوئے جی ڈی اے کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ڈی جی نے ہدایت کی کہ جی ڈی اے کا عملہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ادارے کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :