آزادجموں وکشمیرانٹرمیڈ یٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

بدھ 23 جولائی 2025 23:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) آزاد جموں و کشمیر انٹر میڈ یٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے میٹرک( امتحان ثانوی فرسٹ اینول2025 ء ) کے نتائج اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ، امتحان میں مجموعی طورپر73583طلباء و طالبات نے شرکت کے لیے فارم داخلہ ارسال کیے جن میں سے 72583شامل امتحان ہوئے۔

56282طلباء و طالبات نے باقاعدہ جبکہ 16301طلباء و طالبات نے بطور پرائیویٹ امتحان میں شمولیت کی۔باقاعدہ طلباء و طالبات میں سے 48506نے کامیابی حاصل کی ان کا نتیجہ 86فیصد رہا جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات میں سے 6631نے کامیابی حاصل کی اور نتیجہ 40فیصد رہا۔اس طرح مجموعی طور پر 72583طلباء و طالبات میں سے 55137نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس طرح مجموعی نتیجہ75.96 فیصد رہا۔

مجموعی طور پر بورڈ میں اوّل، دوم، سوئم پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں فاطمہ نیئرہ دختر شبیر الحسن رول نمبر103680 ادارہ کشمیر ماڈل کالج میرپور نے 1200 میں سے 1192 نمبر حاصل کرکے اوّل پوزیشن، صالحہ عباس دختر عباس احمد رول نمبر117963 ادارہ ریڈ فاؤنڈیشن کالج پلندری ضلع سدھنوتی نے 1200 میں سے1185 نمبر حاصل کرکے دوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ یوسف دختر یوسف صدیق رول نمبر117957 ادارہ ریڈ فاؤنڈیشن کالج پلندری ضلع سدھنوتی اور علیشہ پرویز دختر پرویز اختر رول نمبر116357ادارہ گرائمر پبلک سکول راولاکوٹ ضلع پونچھ نے 1200 میں سے 1182 نمبر حاصل کرکے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ طالبات میں اوّل، دوم، سوئم پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں فاطمہ نیئرہ دختر شبیر الحسن رول نمبر103680 ادارہ کشمیر ماڈل کالج میرپور نے 1200 میں سے 1192 نمبر حاصل کرکے اوّل پوزیشن، صالحہ عباس دختر عباس احمد رول نمبر 117963 ادارہ ریڈ فاؤنڈیشن کالج پلندری ضلع سدھنوتی نے 1200 میں سے1185 نمبر حاصل کرکے دوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ یوسف دختر یوسف صدیق رول نمبر117957 ادارہ ریڈ فاؤنڈیشن کالج پلندری ضلع سدھنوتی اور علیشہ پرویز دختر پرویز اختر رول نمبر116357ادارہ گرائمر پبلک سکول راولاکوٹ ضلع پونچھ نے 1200 میں سے 1182 نمبر حاصل کرکے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ طلباء میں اوّل، دوم، سوئم پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں سید سلمان حیدر ولد سید احسن علی شاہ رول نمبر138485 ادارہ اورین ایجوکیشن سسٹم باغ ضلع باغ نے 1200 میں سے 1180 نمبر حاصل کرکے اوّل پوزیشن، محمد حسن علی ولد امجد حسین رولنمبر 131573 ادارہ ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر نے 1200 میں سے 1177 نمبر حاصل کر کے دوم پوزیشن جبکہ واصف نجیب ولد محمد نجیب رول نمبر 138467 ادارہ اورین ایجوکیشن سسٹم باغ ضلع باغ نے 1200 میں سے 1176 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

علم و ادب گروپ طالبات میں اوّل، دوم، سوئم پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں مریم پرویز دختر پرویز اختر رول نمبر 154939 ادارہ سرسید کالج آف کمپیوٹر سائنس چوکی ضلع بھمبر نے 1200 میں سے 1147 نمبر حاصل کرکے اوّ ل پوزیشن،زویا خوشحال دختر محمد خوشحال رول نمبر156676 ادارہ علامہ اقبال پبلک سکول سیری ضلع کوٹلی نے 1200 میں سے 1137 نمبر حاصل کر کے دوسر ی پوزیشن اورایمان آزاد قریشی دختر محمد آزاد شاہین رول نمبر156638 ادارہ فاطمۃ الزہرہ گرلز کالج کوٹلی نے 1200 میں سے 1111 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

علم و ادب گروپ طلباء میں اوّل، دوم، سوئم پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں احسن خالق ولد عبدالخالق خان رول نمبر 180607 ادارہ راجہ محمد یونس شہید گورنمنٹ ہائی سکول دھوندار ضلع باغ نے 1200 میں سے 1118 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، محمد عبد اللہ ولد اظہر اقبال رول نمبر175346 ادارہ گورنمنٹ ہائی سکول تونین رجانی ضلع بھمبر نے 1200 میں سے 1069 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن جبکہ امیدوار بلال نصیر ولد محمد نصیر خان پرائیویٹ امیدوار ضلع پونچھ نے 1200 میں سے 1067 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔